واشنگٹن(پی این آئی)امریکی تاریخ میں پہلی بار صدارتی انتخاب ملتوی ہونے کا خدشہ،.ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا کی وجہ سے اس سال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات مؤخر کرنے کا اشارہ دیدیا۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں برس شیڈول صدارتی انتخابات موخر کرنے کا اشارہ دیدیا ہے۔مقبولیت میں تنزلی کے
شکار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انتخابات کو اس وقت تک موخر کیا جانا چاہیے جب تک لوگ محفوظ طریقے سے ووٹ نہ دے سکیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈاک کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنے سے 2020ء کے انتخابات سب سے زیادہ فراڈ اور غیر شفاف ہوں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ غیر شفاف انتخابات امریکا کے لیے شرمندگی کی وجہ بن جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں