ایک دن میں دوسرا استعفی، وزیراعظم عمران خان کے ایک اور معاون خصوصی نے استعفی دے دیا، پرندے کیوں اڑنے لگے؟ حکومتی حلقے سوچ میں پڑ گئے

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی استعفیٰ دے دیا، ذرایع نے کہا ہے کہ وہ ادویات کی قیمتوں کے معاملے پر الزام کی زد پر تھے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے

ادویات کی قیمتیں بڑھنے پر انکوائری کی ہدایت کی تھی۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ میں عمران خان کے کہنے پر پاکستان آیا تھا، ایمان داری اور محنت سے کام کیا ہے، پاکستان کے لیے کام کرنا میرے لیے باعث اعزاز ہے۔ انھوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے معاون خصوصی کےعہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، میں مطمئن ہوں کہ ایسے وقت میں عہدہ چھوڑا جب پاکستان میں کرونا کم ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close