شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع،وزیراعظم عمران خان نے شوگر کمیشن رپورٹ کی بنیاد پر ایف بی آر، نیب، ایس ای سی پی اور ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دے دیا

اسلام آباد(پی این آئی): شوگر مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شوگر کمیشن رپورٹ کی بنیاد پر ایف بی آر، نیب، ایس ای سی پی اور ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دے دیا اور شوگر مافیا کے گرد

گھیرا تنگ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر شہزاد اکبر نے گورنرا سٹیٹ بینک، مسابقتی کمیشن اور تین صوبوں کو بھی خط لکھ دیے جبکہ خطوط کیساتھ شوگر کمیشن رپورٹ بھی بھجوا دی گئی اور 90روز میں عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے شوگرمافیا کے خلاف 23 جون کو ایکشن پلان کی منظوری دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close