لاہور(پی این آئی)کورونا پاکستان سے رخصت ہونے لگا، لاہور کے 5 سرکاری اور 19 نجی ہسپتالوں میں کتنے مریض باقی رہ گئے، خوش کن رپورٹ آ گئی۔ لاہور میں کورونا کے مریضوں میں بتدریج کمی کے بعد 7 ہسپتال مریضوں سے خالی ہوگئے۔ صوبائی دارالحکومت کے 5 سرکاری اور 19 نجی ہسپتالوں میں کورونا
کے صرف 153 مریض رہ گئے۔لاہور کے 5 سرکاری ہسپتالوں میں 113 جبکہ نجی میں صرف 40 مریض زیر علاج ہیں۔ صوبائی دار الحکومت میں 23 مریض وینٹی لیٹرز جبکہ 44 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں 458 اور نجی میں 345 مریض جاں بحق ہوئے۔میو ہسپتال میں 20، پی کے ایل آئی میں 4، سروسز ہسپتال میں 16، جناح ہسپتال میں 4، جنرل ہسپتال میں صرف 14 مریض زیر علاج ہیں۔ گنگا رام، کوٹ خواجہ سعید، سید مٹھا، چلڈرن ہسپتال اور سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے۔دوسری جانب پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 887 ہوگئی۔ کورونا وائرس نے 24 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 787 ہوگئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں