استنبول(پی این آئی)استنبول کی آیا صوفیہ مسجد میں 86 سال بعد جمعہ کی نماز آج 24 جولائی کو ادا کی جائے گی، صدر رجب طیب اردوان سمیت اعلی شخصیات شرکت کریں گی۔استنبول کی معروف آیا صوفیہ مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جائے گی جس میں صدر رجب طیب اردوان سمیت اعلی شخصیات شرکت کریں
گی۔ ترک ایوانِ صدر نے آفیشل ویڈیو جاری کی ہے جس میں دنیا کے مختلف مسلم ممالک کے فنکاروں نے اپنی اپنی زبان میں تاریخی مسجد پر تعریفی اشعار پڑھے ہیں۔ترکی کی شان آیا صوفیہ مسجد میں 86 سال بعد ہونے والی نماز جمعہ کی تیاریاں مکمل، ترک صدر رجب طیب اردوان نے ٹویٹر پیغام کے ساتھ ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے “اے آیا صوفیہ… ہوائیں لہراتی رہیں گبند پر آزادی سے، تم ازل سے ہو ہماری اور ہم ہیں تمہارے”۔ ویڈیو میں بوسنیا، البانیا، آزربائیجان، کرد، سواحلی، عربی، بنگالی اور ترکی زبان میں گلوکاروں نے مسجد کے لیے تعریفی اشعار پڑھے۔دس جولائی کو ترکی کی سب سے اعلیٰ انتظامی عدالت کونسل آف اسٹیٹ نے آیا صوفیہ کو سلطان محمد فاتح فاؤنڈیشن کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے۔1934 کے فیصلے کو منسوخ کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ اسے مسجد کے علاوہ کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ یہ عمارت چھٹی صدی میں تعمیر کی گئی تھی۔دنیا بھر کے مسلم علمائے کرام نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک خودمختار ملک کے اندرونی معاملات میں کسی کو عمل دخل کا حق حاصل نہیں۔ انہوں نے ترکی کی حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں