وفاقی حکومت عوام کے سامنے دو سالہ کارکردگی پیش کرے گی، داخلہ و خارجہ محاذ، معاشی چیلنجز، قرض ادائیگی، چینی وپیٹرول بحران کے معاملات میں پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا، حکومتی ذرائع

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی حکومت عوام کے سامنے دو سالہ کارکردگی پیش کرے گی، داخلہ و خارجہ محاذ، معاشی چیلنجز، قرض ادائیگی، چینی وپیٹرول بحران کے معاملات میں پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا، حکومتی ذرائع، وفاقی حکومت نے اپنی 2 سالہ کارکردگی قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے

مطابق وفاقی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قومی پالیسیوں اور داخلہ و خارجہ محاذ میں کامیابیاں قوم کے سامنے رکھےگی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت نے معاشی چیلنجز پرکیسے قابو پایا،معاملہ سامنے لایا جائے گا اور معاشی اہداف،قرض ادائیگی، چینی وپیٹرول بحران کے معاملات میں پیش رفت بتائی جائےگی جب کہ احساس پروگرام کےتحت امدادپہنچانےکا معاملہ bhi سامنے لایاجائےگا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومتی میڈیا ٹیم نے 2 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے لانےکا معاملہ کابینہ میں رکھا ہے۔خیال رہے کہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان نے 18 اگست 2018 کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور آئندہ ماہ اگست میں حکومت کو پورے دو سال ہوجائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں