پاکستان میں آج ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ یکم اگست کو ہوگی، فواد چوہدری کی 31 جولائی کی پیشنگوئی غلط ثابت ہو گئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں آج ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ یکم اگست کو ہوگی، فواد چوہدری کی 31 جولائی کی پیشنگوئی غلط ثابت ہو گئی۔پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ملک میں یکم ذوالحجہ جمعرات 23 جولائی اور عیدالاضحیٰ یکم اگست کو ہوگی۔ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے

لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کی۔اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔قبل ازیں لاہور اور کوئٹہ میں ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی تھی جس کے بعد زونل کمیٹیوں نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کردیا تھا۔ پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔قبل ازیں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پیش گوئی کی تھی کہ ذوالحجہ کے چاند کی پیدائش پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق گزشتہ رات 10 بج کر 33 منٹ پر ہوچکی ہے اور آج 21 جولائی کو پاکستان اور گرد و نواح کے مطلع میں چاند نظر آجائے گا تاہم ایسا نہیں ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں