انتخابات سے قبل بڑی مسلم لیگ کا قیام، حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی، کوششیں تیز، بڑا فیصلہ، چودھری کی ملاقاتیں، تصدیق کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ کے دھڑوں میں اتحاد اور متحدہ مسلم لیگ بنانے کی کوششیں تیز ،نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا اورصدر(ق) لیگ چودھری شجاعت کے درمیان ایک سے زائد مرتبہ ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جبکہ اعجاز الحق نے پیرپگاڑا سے ملاقات کر کے لیگی دھڑوں میں ادغام کے بارے میں صلاح و مشورہ کیا ۔

اعجاز الحق کی چودھری شجاعت حسین سے جلدملاقات متوقع ہے ، ، مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد علی درانی اورمسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجاز الحق نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیگی دھڑوں میں اتحاد وقت کی ضرورت ہے ،آئندہ انتخابات سے قبل ایک بڑی مسلم لیگ قائم ہوجائے گی اور ہم متحدہ مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close