وہ خبر آ گئی جس کا انتظار 5ماہ سے تھا، ڈاکٹر ظفر مرزا نے بڑا اعلان کر دیا، مکمل اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے

اسلام آباد (پی این آئی)وہ خبر آ گئی جس کا انتظار 5ماہ سے تھا، ڈاکٹر ظفر مرزا نے بڑا اعلان کر دیا، مکمل اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے، پاکستان میں کرونا کے گزشتہ کئی روز سے یومیہ کیسز اور اموات کی تعداد کم ہوئی ہے۔ جبکہ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ بھر پور کوششوں کے نتیجے

میں حکومت نے کرونا وائرس پر قابو پا لیا۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 64 ہزار 581 اور اموات 5 ہزار 591 ہوگئیں جبکہ 2 لاکھ 4 ہزار 276 افراد صحتیاب ہوگئے۔ وائرس کے مزید 1547 نئے کیسز رپورٹ اور 38 اموات کا اضافہ ہوا جبکہ 5 ہزار 767 افراد شفایاب ہوگئے۔ اب تک 75 فیصد سے زائد مریض مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں۔سندھ میں کرونا وائرس کے مزید 889 نئے کیسز اور 19 اموات کا اضافہ ہوا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 ہزار 977 ٹیسٹ کیے گئے، کیسز کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 7 ہوگئی۔ مجموعی اموات ایک ہزار 993 تک پہنچ گئیں۔ پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد کافی کم ہوگئی اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 328 نئے کیسز اور 12 اموات رپورٹ ہوئیں۔ کیسز کی مجموعی تعداد 89 ہزار 793 تک پہنچ گئی۔ مجموعی اموات 2 ہزار 79 تک جاپہنچیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 72 افراد کو متاثر کیا۔ کیسز کی تعداد 14 ہزار 576 تک پہنچ گئی۔بلوچستان میں کورونا وائرس سے مزید 12 افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک شہری لقمہ اجل بن گیا۔محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والے کیسز کے بعد مجموعی تعداد بڑھ کر 11 ہزار 436 ہوگئی ہے۔بلوچستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 132 ہوچکی ہے۔ آزاد کشمیر میں اب کیسز میں کچھ اضافہ دیکھا جارہا ہے، مزید 48 افراد متاثر جبکہ ایک اور فرد زندگی کی بازی ہار گیا۔ مجموعی کیسز ایک ہزار 8 سو 88 تک پہنچ گئے۔ اموات کی تعداد 47 تک پہنچ گئی۔ گلگت بلتستان میں مزید 11 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 2 افرد جان کی بازی ہار گئے۔ مصدقہ کیسز کی تعداد ایک ہزار 807 ہوگئی۔ مجموعی اموات 41 تک جاپہنچیں۔ خبیر پختونخوا میں 196 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے میں 3 اموات ہوئیں، ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 142 ہوگئی ہے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 32 ہزار 86 تک پہنچ گئی۔ خیبرپختونخوا میں 25 ہزار 6 افراد کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے جبکہ 5 ہزار 938 فعال کیسز ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 5 ہزار 767 افراد ایسے تھے جو وائرس سے مکمل صحتیاب ہوگئے۔اس نئی تعداد کے بعد ملک بھر میں مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار 276 تک پہنچ گئی۔صحت کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں حفظان صحت کے بنیادی مراکز کے ذریعے صحت کی یکساں سہولیات کی فراہمی کے نظام میں بنیادی اصلاحات متعارف کرانے کے لئے پْرعزم ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور بھرپور کوششوں کے نتیجے میں حکومت نے بروقت فیصلوں، سمارٹ لاک ڈاؤن، کورنٹائن کی حکمت عملی، تشخیصی ٹیسٹ اور قواعد وضوابط پر عملدرآمد کے ذریعے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پا لیا ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ آج ملک میں صحت کے شعبے میں درپیش مسائل ماضی کی تمام حکومتوں کی اجتماعی ناکامی کا نتیجہ ہے جنہوں نے عوام کے لئے صحت کی بہترسہولیات کی فراہمی کو ہرگز ترجیح نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ حکومت درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے بھرپور کوششوں کی ضرورت سے بخوبی آگاہ ہے۔ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے پاکستان کی تیاری اور حکمت عملی کا دنی امیں اس سلسلے میں اختیارکئے گئے بہترین احتیاطی اقدامات میں شمار ہوتا ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ حکومت سرکاری شعبے کے ہسپتالوں کی نجکاری کر رہی ہے اور کہا کہ ہم ان ہسپتالوں کو خود مختار بنا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close