سعودی فرمانروا 84 سالہ شاہ سلمان کو اچانک ہسپتال منتقل کر دیا گیا،اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ٹیم معائنہ کر رہی ہے، شاہی محل سے بیان جاری

ریاض(پی این آئی)سعودی فرمانروا 84 سالہ شاہ سلمان کو اچانک ہسپتال منتقل کر دیا گیا،اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ٹیم معائنہ کر رہی ہے، شاہی محل سے بیان جاری، سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے 84 سالہ فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیزکو پتے میں سوزش کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔سعودی

پریس ایجنسی کے مطابق شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہےکہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو طبی معائنے کے لیے ریاض کے کنگ فیصل اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم ان کا معائنہ کر رہی ہے۔واضح رہے کہ اسلام کے سب سے مقدس مقامات کے متولی سعودی فرماں رواشاہ سلمان بن عبدالعزیز 31 دسمبر 1935 ءکو پیدا ہوئے، وہ 2015 میں سعودی عرب کے بادشاہ بنے تھے، بادشاہ بننے سے قبل جون 2012 سے سعودی ولی عہد اور نائب وزیر اعظم کی حیثیت سے ڈھائی سال سے زیادہ وقت خدمات انجام دیں ۔شاہ سلمان سعودی عرب کے وزیردفاع بھی رہ چکے ہیں ، انہیں 2012ء میں سعودی عرب کے بادشاہ کے طور پر نامزد کیا گیا تھا اور2015 میں ان کے بھائی عبداللہ کی موت کے بعد انہیں بادشاہت ملی۔ اس سے قبل وہ50 سال سے زائد عرصے تک ریاض کے ڈپٹی گورنر اور گورنر بھی رہ چکے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close