بیجنگ(پی این آئی)خبردار، ہوشیار نامعلوم نمونیہ بخار ایشیائی ملک میں پھیل رہا ہے، جس کی شرح اموات کورونا وائرس سے زیادہ ہے، وسط ایشیا کے ملک قازقستان سے اس کا آغاز ہوا ہے، چینی ماہرین نے دنیا کو خبردار کر دیا، چینی حکام نے ایک اور نامعلوم بیماری کے پھیلنے سے متعلق دنیا کو خبردار کر دیاہے جو کہ
کورونا سے بھی زیادہ مہلک اور جان لیوا ہے ، مہلک بیماری سے شرح اموات کورونا سے بہت زیادہ،شہری احتیاط کریں ۔غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق چینی عہدیداروں نے خبردار کیاہے کہ ایک مہلک ” نامعلوم نمونیہ “ ایشیائی ملک میں پھیل رہا ہے جس کی شرح اموات کورونا وائرس سے زیادہ ہے ۔ایشیائی ملک ” قازقستان “ کے متعدد علاقوں میں جون کے وسط سے اس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ملک کی وزارت صحت نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 29 جون سے 5 جولائی کے درمیان نمونیا کی پہلے سے معلوم قسم کے 32 ہزار سے زیادہ کیسے ریکارڈ ہوئے ہیں جن میں 451اموات ہوئی ہیں ۔قازقستان میں قائم چینی سفارت خانے نے کہا ہے کہ سال کے پہلے نصف میں ملک میں 1772 اموات سامنے آئی ہیں جن میں سے کچھ چینی شہری تھے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں