عمران خان کی مرضی سے پنجاب میں تبدیلی لائی جا رہی ہے، بعض امیدواروں کی عمران خان سے ملاقاتیں بھی ہو گئی ہیں، عثمان بزدار کو کونسی نئی ذمہ داری دی جائے گی؟ سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا انکشاف

لاہور (پی این آئی )عمران خان کی مرضی سے پنجاب میں تبدیلی لائی جا رہی ہے، بعض امیدواروں کی عمران خان سے ملاقاتیں بھی ہو گئی ہیں، عثمان بزدار کو کونسی نئی ذمہ داری دی جائے گی؟ سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا انکشاف۔ عمران خان کی مرضی سے پنجاب میں تبدیلی لائی جا رہی ہے، بعض امیدواروں کی عمران

خان سے ملاقاتیں بھی ہو گئی ہیں، عثمان بزدار کو کونسی نئی ذمہ داری دی جائے گی؟ سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا انکشاف ۔۔۔سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ وفاق کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کی خبریں مسترد کرنے میں اب اتنا وزن نہیں جتنا پہلے ہوتاتھا، میری اطلاع کے مطابق عثمان بزدار کا متبادل ڈھونڈا جارہا ہے۔پنجاب میں تبدیلی کے بارے میں میٹنگیں ہوئی اور ہورہی ہیں، بعض متبادل ٹائپ امیدواروں کی انٹرویو ٹائپ ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں، عمران خان کی مرضی سے پنجاب میں تبدیلی آرہی ہے، وزیراعظم کو احساس ہوگیا ہے کہ وزیراعلیٰ کیلئے وفادار ہونے کے ساتھ کارکردگی دکھانا بھی ضروری ہے، نیا وزیراعلیٰ پنجاب تحریک انصاف کے اندر سے ہی آئے گا۔چار پانچ ناموں پربات ہورہی ہے جبکہ چند لوگوں سے ملاقاتیں بھی ہوئی ہے، عمران خان عثمان بزدار کی اتنی تعریفیں کرچکے ہیں کہ انہیں باعزت طریقے سے کوئی اورذمہ داری دینی چاہئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close