کورونا وائرس قابو میں آگیا،پاکستان میں صورتحال کیسی ہے؟ چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے حقیقت بتا دی

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کےحوالے سے صورت حال بہتری کی طرف جا رہی ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے گورنر ہاؤس لاہور میں گورنرپنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی۔ اس

موقع پر لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اچھے نتائج آنا شروع ہوئےہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کےحوالے سے صورت حال بہتری کی طرف جا رہی ہے تاہم ہمیں عید پر بھی کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہو گا۔ گورنرپنجاب چوہدری سرور نےکورونا کے خلاف این ڈی ایم اے کے کردار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز سمیت 13 لاکھ افراد میں میڈیکل کٹس، ماسک اور سینی ٹائزر تقسیم کیےگئے ہیں جب کہ 13لاکھ سے زائد غریب خاندانوں کو راشن فراہم کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close