جو فلور مل یا دکان رعایتی نرخ پر آٹا فروخت نہ کرے اسے بند کر دینے کا حکم جاری، ڈپٹی کمشنرز عمل کریں گے

لاہور(پی این آئی)جو فلور مل یا دکان رعایتی نرخ پر آٹا فروخت نہ کرے اسے بند کر دینے کا حکم جاری، ڈپٹی کمشنرز عمل کریں گے، پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے سرکاری نرخ پر آٹا فراہم نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے رابطے

کرکے انہیں کارروائی کرنے کا حکم دیا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کے خفیہ اداروں سے تمام اضلاع کی رپورٹس بھی مانگ لی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن اضلاع میں 860 روپے میں آٹے کا تھیلا نہیں ملے گا، وہاں انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ فلورملز یا دکاندار جو بھی سرکاری نرخ پر آٹا نہیں دے گا اس کو بند کردیا جائے گا۔عبد العلیم خان نے کہا کہ حکومت گندم بھی دے رہی ہے اور سبسٹڈی بھی، سستا آٹا عوام کو ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فلور ملز کو گندم کی پسائی اور فراہمی کے لئے مناسب وقت دیا ہے، سپلائی میں کمی برداشت نہیں ہوگی، جبکہ طلب کے مطابق 17 ہزار ٹن گندم فلور ملز کو روزانہ جاری کی جارہی ہے۔عبد العلیم خان نے کہا کہ فلور ملز کو 1475 روپے من گندم فراہم کررہے ہیں، پسائی اور منافع بھی ادا کیاجارہا ہے، جبکہ آٹے کے 20 کلو تھیلے کے نرخ 860 روپے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close