شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، 4 جوان شہید ہو گئے

وانا(پی این آئی)شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، 4 جوان شہید ہو گئے، شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ہے۔آئی ایس پی آر کےمطابق سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک کرد یے ہیں

۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کےتبادلےمیں 4 جوان بھی شہید ہوئےہیں ۔شہدا میں سپاہی محمد اسماعیل، سپاہی محمد شہباز، سپاہی راجا وحید اورسپاہی محمد رضوان شامل ہیں ۔آئی ایس پی آر کےمطابق علاقے کی ناکہ بندی کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں ٹھکانے میں موجود تمام دہشت گرد مارے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close