کے الیکٹرک نے اسد عمر کا وعدہ ہوا میں اڑا دیا، فرنس آئل مل گیا، گیس بھی بحال، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پھر بھی جاری

کراچی(پی این آئی):کے الیکٹرک نے اسد عمر کا وعدہ ہوا میں اڑا دیا، فرنس آئل مل گیا، گیس بھی بحال، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پھر بھی جاری، میں آج سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی کے الیکٹرک نے گورنر سندھ کے بیان کو اہمیت نہ دیتے ہوئے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کی بجلی معطل کر دی۔فرنس آئل

بھی مل گیا اور گیس کی فراہمی بھی بحال ہوگئی ۔لیکن شہر قائد میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم نا ہوا۔ رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی معطل رہی۔ گلشن اقبال، لانڈھی،کورنگی، لیاری، شیری جناح کالونی، صدر، برنس روڈ، میں بجلی اب تک بحال نہیں ہوئی۔ محمودآباد، گلستان جوہر، ماڑی پور ولیج، پی ای سی ایچ ایس سمیت دیگر علاقوں میں طویل دورانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تاحال جاری۔کے الیکٹرک کے ظلم و جبر کے خلاف ایک طرف جماعت اسلامی کا احتجاج جاری ہے تو دوسری جانب حکومت نے بھی آج سے لوڈ شیڈنگ نا ہونے کی یقین دہانی کروائی تھی تاہم کے الیکٹرک نے صورتحال کو سنجیدہ نہ لیتے ہوئے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی معطل کردی۔کے الیکٹرک کے اس رویے پر شہری شدید برہم ہیں۔کہتے ہیں کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث پانی کی بھی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کے الیکٹرک نے ہمیں دوہری ازیت میں مبتلا کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close