اسلام آباد(پی این آئی)پی آئی اے آج سے دبئی، شارجہ، ابوظبی اور العین کے لیے پروازیں شروع کرے گی، کورونا ٹیسٹ لازمی۔قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئرلائن کا متحدہ عرب امارات کا آپریشن 9 جولائی سے بحال کردیا جائے گا، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے
یک طرفہ پروازیں چلارہا تھا۔ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ مسافر پاکستان سے بھی دبئی، شارجہ، ابوظبی اور العین کےلئے سفر کرسکیں گے۔پی آئی اے کا کہنا ہے کہ تمام مسافروں کو پرواز کی روانگی کے 48 گھنٹوں میں کورونا ٹیسٹ لازمی کروانا ہوگا،جبکہ کورونا وائرس ٹیسٹ کی منفی رپورٹ بورڈنگ کے وقت پیش کرنا ہوگی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات پہنچنے سے پہلے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی پر کرنا لازم ہوگا۔پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے، مسافر ٹکٹ دفاتر کے علاوہ ویب سائٹ سے بھی حاصل کرسکتےہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں