جہانگیر ترین کے خلاف بغاوت ہو گئی، باغی گروپ کا لیڈر کون؟ موقف کیا ہے؟ جانیئے

لاہور(پی این آئی)جہانگیر ترین کے خلاف بغاوت ہو گئی، باغی گروپ کا لیڈر کون؟ موقف کیا ہے؟ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن میں ایک گروپ نے جہانگیر ترین کے خلاف بغاوت کردی۔پروگریسیو گروپ کے نام سے سامنے آنے والے گروپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے لائحہ عمل کا اعلان چندو روز میں کریں گے۔

ترجمان پروگریسیو گروپ وحید چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ چیئرمین نعمان احمد خان کو ہٹانے کی جدوجہد کریں گے کیونکہ جہانگیرترین کا اثرورسوخ شوگر انڈسٹری کیلئے نقصان دہ ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم کاروبار میں سیاست کے خلاف ہیں، کسی سیاسی دھڑے کا حصہ نہیں بننا چاہتے اور صرف کاروبار پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔

close