کوئی معجزہ ہی ہو گیا، پاکستان میں کورونا کیسز میں خود بخود کمی ہونے لگی، 24گھنٹے میں 2691نئے متاثرین، 77ہلاکتیں ہوئیں

اسلام آباد(پی این ئی)کوئی معجزہ ہی ہو گیا، پاکستان میں کورونا کیسز میں خود بخود کمی ہونے لگی، 24گھنٹے میں 2691نئے متاثرین، 77ہلاکتیں ہوئیں، ملک میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی آنے لگی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2691 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھرمیں کوروناکیسزکی تعداد 234509 ہوگئی.نیشنل

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2691 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھرمیں کوروناکیسزکی تعداد 234509 ہوگئی، گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 77 اموات ہوئیں،ملک بھرمیں مجموعی اموات 4839 ہوگئی، کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 94 ہزار 713 ہے،ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 957 ہو گئی۔ این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 96236 ہو گئی، پنجاب دوسرے نمبر مریضوں کی تعداد 82669 رپورٹ ہوئے،کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 28236،بلوچستان میں 10841 ہو گئی،اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13557،آزاد جموں و کشمیر 1383 گلگت میں 1587 ہو گئی،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 ہزار 577 ٹیسٹ کیے گئے،مجموعی طور پر 14 لاکھ 45 ہزار 153 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 1899 اموات رپورٹ،سندھ میں 1572 ،خیبرپختونخوا میں 1038 اموات،بلوچستان میں 124 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں 140 کورونا مریض جان کی بازی ہار گئے،آزادکشمیر میں 36 اور گلگت بلتستان میں 30 کورونا مریض جاں بحق ہوئے ،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 71 کورونا مریض اسپتالوں اور 6 گھروں میں دم توڑگئے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ میں 41 اموات اسپتالوں،5 گھروں پر ہوئیں،ایک دن میں پنجاب میں 14 اموات اسپتالوں اور ایک گھر میں ہوئی،ایک دن میں خیبرپختونخوا میں 10 کورونا مریض اسپتال اور ایک گھر پردم توڑگیا، گزشتہ 24 گھنٹے میں اسلام آباد میں 3 اموات اسپتالوں میں ہوئیں۔ این سی او سی کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان میں ایک دن کے دوران اسپتال میں ایک کورونا مریض جاں بحق ہوا،گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسپتال میں 2 اموات رپورٹ ہوا۔آزادکشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اموات رپورٹ نہیں ہوئیں،ملک بھر میں کورونا مریضوں کےلیے 1525 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں،اس وقت 439 کورونا مریض وینٹی لیٹر پرہیں،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹرپرنہیں،ملک بھر کے 732 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں،اس وقت 4 ہزار 975 کورونا مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

close