میرا چچا دنیا کے لیے خطرہ ہے، ٹرمپ کی بھتیجی کی لکھی تہلکہ خیز کتاب 14 جولائی کو مارکیٹ میں آئے گی

واشنگٹن (پی این آئی)میرا چچا دنیا کے لیے خطرہ ہے، ٹرمپ کی بھتیجی کی لکھی تہلکہ خیز کتاب 14 جولائی کو مارکیٹ میں آئے گی،امریکا کے صدر ٹرمپ کی ماہر نفسیات بھتیجی میری ٹرمپ کی کتاب’Too Much and Never Enough‘ آئندہ ہفتےشائع کی جارہی ہے، پہلےیہ کتاب 28جولائی کو شائع کی جانی

تھی۔کتاب میں صدرَٹرمپ کو مہلک نقائص کے حامل ’نقصان دہ آدمی‘ کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو دنیا کی صحت، معاشی سلامتی اور معاشرتی اقدات کے لیے خطرہ ہے۔کتاب کے ابتدائیہ میں میری ٹرمپ لکھتی ہیں کہ وہ اپنے چچا کی اکلوتی بھتیجی کے طور پرفرسٹ ہینڈ معلومات پیش کر رہی ہیں۔پبلشر کاکہناہےکہ کتاب کی طلب اور لوگوں کی بےحد دلچسپی کے باعث اب یہ کتاب 14جولائی کو شائع کی جارہی ہے۔کتاب پر چلنے والا عدالتی مقدمہ اس کی اشاعت پر اثرانداز نہیں ہوگا، عدالتی ریکارڈ کے مطابق پبلشر کتاب کی 75 ہزار کاپیاں چھاپ چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close