فواد چوہدری نے برطانیہ سے نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا، یہ ملزمان عدالتوں میں مطلوب ہیں، ٹویٹ

اسلام آباد(پی این آئی)فواد چوہدری نے برطانیہ سے نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا، یہ ملزمان عدالتوں میں مطلوب ہیں، ٹویٹ، وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کو پاکستان کےحوالے کرے۔

سماجی رابطے کی وب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ برطانیہ کی حکومت نواز شریف اوربانی ایم کیو ایم کو پاکستان کےحوالے کرے۔ان کاکہنا تھا کہ یہ دونوں ملزمان پاکستان کی عدالتوں کو مطلوب ہیں۔وفاقی وزیر نے مزی کہا کہ برطانیہ میں نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کا قیام انصاف کے بنیادی اصولوں کی پامالی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close