قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری پر پابندی لگا دی گئی، حکم کا اطلاق کس کس پر پو گا؟ جانیئے اس رپورٹ میں

اسلام آباد(پی این آئی)قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری پر پابندی لگا دی گئی، حکم کا اطلاق کس کس پر پو گا؟ جانیئے اس رپورٹ میں۔وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں میں ادارہ جاتی سرمایہ کاری پر پابندی عائد کردی، پابندی اسٹیٹ بینک کی سفارشات کی بنیاد پرعائد کی گئی، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگیا

ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاق کی جانب سے نیشنل سیونگ اسکیموں میں ادارہ جاتی سرمایہ کاری پر پابندی عائد کردی گئی، عائد پابندی کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگیا ہے۔وفاقی حکومت نے پابندی کے اطلاق سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا گیا تمام محکموں کی جانب سے ہر قسم کی سیونگ اسکیمز میں سرمایہ کاری پر پابندی ہوگی ، ادارہ جاتی سرمایہ کاری پرپابندی اسٹیٹ بینک کی سفارشات کی بنیاد پرعائد کی گئی۔اس حوالے سے سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزکو بھی ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close