پاک فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پر اضافی فوج اور چین کی طرف سے اسکردو بیس کا استعمال پاک فوج کے ترجمان نے حقیقت بتا دی

اسلام آباد(پی این آئی)پاک فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پر اضافی فوج اور چین ی طرف سے اسکردو بیس کا استعمال، پاک فوج کے ترجمان نے حقیقت بتا دی۔ترجمان پاک فوج نے گلگت بلتستان میں لائن آف کنٹرول پر اضافی فوجی دستوں کی تعیناتی اور چین کی جانب سے سکردو ایئر بیس استعمال کرنے سے متعلق بھارتی

میڈیا کا جھوٹا پراپیگنڈہ مسترد کر دیا۔مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے گلگت بلتستان میں ایل او سی پر اضافی فوج کی تعیناتی کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں، بھارتی میڈیا کی خبریں بے بنیاد اور سچ سے کوسوں دور ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ چین سکردو میں کوئی پاکستانی ایئر بیس استعمال نہیں کر رہا، بھارتی میڈیا غیر ذمہ دارانہ اور حقیقت سے ہٹ کر رپورٹنگ کر رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close