پورا پاکستان بجٹ 2020-21 کے خلاف متحد ہو چکا ہے، اپوزیشن رہنماؤں کی بجٹ پر مشترکہ پریس کانفرنس

اسلام آباد(پی این آئی)پورا پاکستان بجٹ 2020-21 کے خلاف متحد ہو چکا ہے، اپوزیشن رہنماؤں کی بجٹ پر مشترکہ پریس کانفرنس، قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے مالی سال 21-2020 بجٹ مسترد کردیا۔اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پورا پاکستان بجٹ کے خلاف متحد ہوچکا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پٹرولیم قیمتیں بڑھا کر عوام پر ظلم کیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر خواجہ آصف نے کہا کہ کورونا وبا معیشت کی بحالی کے دروازے بھی بند کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے انجام کا وقت آن پہنچا ہے، مشیرِ خزانہ کے بیان کے دو دن بعد عوام پر پیٹرول بم گرایا گیا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جلد اس معاملے میں اپنا لائحہ عمل طے کرے گی۔جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم کا کہنا تھا کہ حکومت نے پٹرولیم قیمتیں بڑھا کر عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بجٹ محض الفاظ کا گورکھ دھندا ہے۔

close