کورونا کےمارے عوام پر ہوشربا مہنگائی کا بم گر ادیا گیا پٹرول 25روپے 58 پیسے، ڈیزل 21 روپے 31 پیسے ,مٹی کا تیل 23 روپے 50 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے لیے وزارت پٹرولیم کی سمری کی منظور ی دے دی ہے جس کے بعد پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا

ہے کہ غیر معمولی بات یہ ہے کہ یہ فیصلہ روایتی طور پر ہر مہینے کے آخری دن ہوتا ہے، لیکن اس بار پٹرول مہنگا کرنے کے فیصلے پر مہینہ ختم ہونے سے چار دن پہلے یعنی فوری طور پر ہو گا۔آج رات بارہ بجے سے ایک لیٹر پٹرول 25 روپے 58 پیسے، ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 21 روپے 31 پیسے، مٹی کا تیل 23 روپے 50 پیسے اور ایک لیٹر لائٹ ڈیزل 17 روپے 84 پیسے مہنگا ہوجائے گا۔اس طرح پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10 پیسے لیٹر، ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 46 پیسے لیٹر، مٹی کا تیل 59 روپے لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 55 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں