شہباز بلاول ٹیلی فونک رابطہ، اگلےہفتے آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہو گی، اتفاق ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)شہباز بلاول ٹیلی فونک رابطہ، اگلے پفتے آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہو گی، اتفاق ہو گیا،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، مسلم لیگ نون کے صدر میاں محمد شہبازشریف کے درمیان اگلے ہفتے آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق ہو گیا۔چیئرمین

پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، مسلم لیگ نون کے صدر میاں محمد شہبازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے میاں شہباز شریف سے فون پر ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔چیئرمین پی پی پی نے قائدِ حزبِ اختلاف سے سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کے درمیان رواں ماہ پیش کیے گئے وفاقی بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

close