قومی اسمبلی کی تقریر کے دوران اسامہ بن لادن کو شہید کہنے پر وزیر اعظم عمران خان عالمی میڈیا کی تنقید کا نشانہ بن گئے

کراچی (پی این آئی)قومی اسمبلی کی تقریر کے دوران اسامہ بن لادن کو شہید کہنے پر وزیر اعظم عمران خان عالمی میڈیا کی تنقید کا نشانہ بن گئے،وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسامہ بن لادن کو شہید کہنے پر عالمی ذرائع ابلاغ کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔عمران خان نے جمعرات کوقومی اسمبلی میں تقریر کرتے کہا تھا کہ ʼپاکستان کے لیے یہ با عث شرمندگی تھا کہ امریکی پاکستان کی حدود میں داخل ہوکر اسامہ بن لادن کو شہید کر گئے ۔بھارتی اخبارکے مطابق پاکستانی وزیر اعظم اسامہ بن لادن کو دہشتگرد قرار دینے سے انکاری رہے ہیں ۔ انڈیا ٹو ڈے نے یہ بھی کہا کہ سابق امریکی صدر نے اسامہ بن لا دن کو برطانیہ کے لیے دہشت گرد جبکہ دوسروں کے لیے آزادی کی جنگ لڑنے والا سپاہی قرار دیا تھا ۔ ایک اور بھارتی اخبار نے بھی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اس بیان پر سخت تنقید کی ۔ تنقید میں اخبار نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ عمران خان اپنے الفاظ زیادہ غور سے منتخب کرتے اور اس کو بہتر انداز میں بیان کر تے ہیں جیسے اس نے یہاں کیا تھا لیکن افسوس نفرت کرنے والے انہیں اسامہ بن لادن کے ہمدرد کی حیثیت سے پیش کرتے رہیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close