اسلام آباد میں غلاف کعبہ اور موئے مبارک کی زیارت کا نادر موقع، سعودی سفارتخانے کے تعاون سے نجی مال میں اہتمام، عوام کا رش لگ گیا

اسلام آباد: (پی این آئی)اسلام آباد میں غلاف کعبہ اور موئے مبارک کی زیارت کا نادر موقع، سعودی سفارتخانے کے تعاون سے نجی مال میں اہتمام، عوام کا رش لگ گیا، پاکستان میں تیسری بار غلاف کعبہ اور دیگر تبرکات زیارت کے لیے پیش کر دئیے گئے۔ مقدس اشیاء کی زیارت سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے،

زیارت کا اہتمام اسلام آباد کے نجی مال میں کیا گیا ہے۔اہل پاکستان ایک بار پھر خوش نصیبوں میں شامل، وفاقی دار الحکومت میں غلاف کعبہ اور دیگر تبرکات کی زیارت کا اہتمام کیا گیا جہاں عوام کی بڑی تعداد سعادت حاصل کرنے پہنچ گئی۔سعودی سفارت خانے کے تعاون سے نمائش کے لیے پیش غلاف کعبہ کی لمبائی 20 میٹر جبکہ چوڑائی 6 میٹر ہے۔ کعبہ کے دروازے کی چابی، پردے اور موئے مبارک بھی اہل ایمان کی آنکھوں کو طراوٹ بخش رہے ہیں۔رواں برس پاکستان سے شہری حج پر نہیں جا سکیں گے تاہم مقدس اشیاء کی زیارت نے ان کے دل خوش کر دئیے۔ غلاف کعبہ اور دیگر تبرکارت کی یہ نمائش آئندہ دس روز تک جاری رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں