چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیوں اور ججز سے متعلق توہین آمیز ویڈیو ازخود نوٹس لے لیا

اسلام آباد(پی این آئی)چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیوں اور ججز سے متعلق توہین آمیز ویڈیو ازخود نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس گلزاراحمد نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیوں اور ججز سے متعلق توہیں آمیز ویڈیوکے معاملہ کا ازخود نوٹس لے لیا،ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف

جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ جمعے کو کیس کی سماعت کرے گا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو دی گئی دھمکیوں کے معاملے پر ازخود نوٹس لے لیا ہے۔ یہ نوٹس آغا افتخار مرزا کی توہین آمیز ویڈیو کے حوالے سے لیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت 26 جون کو سپریم کورٹ میں ہوگی۔ویڈیو میں آغا افتخار مرزا نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کیخلاف تضحیک آمیز گفتگو کی تھی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے وائرل ویڈیو کے حوالے سے کل درخواست دی تھی۔ادھر جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو قتل کی دھمکیاں ملنے کے معاملے پر تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملہ ایف آئی اے کو بھیج دیا ہے۔قتل کی یہ دھمکی انٹرنیٹ کے ذریعے ویڈیو میں دی گئی۔ پولیس کا موقف ہے کہ انٹرنیٹ سے متعلق معاملات پولیس کے دائرہ اختیار میں نہیں، متعلقہ فورم ایف آئی اے ہے، اس لیے درخواست اسے بھجوائی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close