پی آئی اے کے طیارے کی تباہی کی ذمہ داری کاک پٹ کریو، ائر ٹریفک کنٹرولر پر عائد کر دی گئی، رپورٹ ایوی ایشن ڈویژن کے سپرد

کراچی (پی این آئی)پی آئی اے کے طیارے کی تباہی کی ذمہ داری کاک پٹ کریو، ائر ٹریفک کنٹرولر پر عائد کر دی گئی، رپورٹ ایوی ایشن ڈویژن کے سپرد، کراچی میں رونما ہوئے پی آئی اے طیارہ حادثہ کی تیار کردہ عبوری تحقیقاتی رپورٹ میں کاک پٹ کریو اور ایئر ٹریفک کنٹرولر حادثے کے ذمہ دار قرار پائے ہیں۔ذرائع

کے مطابق رپورٹ ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کے صدر نے وزیر ہوا بازی کے حوالے کر دی ہے۔رپورٹ میں حادثات کی روک تھام میں پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کا طریقہ کاربھی ناکام قرار دیا گیا ہے جبکہ حادثے کے شکار طیارے کے کاک پٹ کریو اور ایئرٹریفک کنٹرولر حادثے کے ذمہ دار قرار پائے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں طیارہ حادثے میں پی آئی اے اور سی اے اے بھی ذمہ دارقرار ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات میں طیارے میں فنی خرابی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا گیا ہے۔رپورٹ سے متعلق ذرائع کاکہنا ہے کہ حادثے کےشکار طیارے کے آلات اور سسٹمز کی جانچ کا کام ابھی جاری ہے،طیارے کے ڈیٹا فلائٹ ریکارڈر، کاک پٹ وائس ریکارڈر سے ملنے والی معلومات بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق طیارے کی لاہور سے کراچی پرواز کا ایئرٹریفک کنٹرول سے حاصل ریکارڈ بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close