دس سال میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 11 ہزار خواتین زیادتی کا شکار، دفتر خارجہ کا کشمیری خواتین سے یکجہتی کا اظہار

اسلام آباد(پی این آئی)دس سال میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 11 ہزار خواتین زیادتی کا شکار، دفتر خارجہ کا کشمیری خواتین سے یکجہتی کا اظہار،تنازعات کے دوران عورتوں پر جنسی تشدد کے عالمی دن پر پاکستان نے کشمیری خواتین سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دس

برسوں کے دوران بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 11 ہزار خواتین گینگ ریپ کا شکار ہوچکی ہیں۔دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی حالت زار پر مبذول کرانا چاہتے ہیں، گزشتہ دس سالوں میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 11 ہزار خواتین ریپ یا گینگ ریپ کا شکار ہوچکی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ان مظلوم کشمیری خواتین کے ساتھ یکجہتی کے عزم کو دہراتا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں خواتین جارح بھارتی افواج کی درندگی کا مسلسل شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیٹ پالیسی انسٹرومنٹ کے طور پر خواتین کے ریپ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں