پاکستان نے بین الاقوامی فلائیٹ آپریشن بحال کر دیا، ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ تمام مسافر اور چارٹرڈ فلائٹس کھول دی گئیں

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان نے بین الاقوامی فلائیٹ آپریشن بحال کر دیا، ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ تمام مسافر اور چارٹرڈ فلائٹس کھول دی گئیں۔ وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کردیا، سول ایوی ایشن نے پروازوں کی بحالی کا نوٹم بھی جاری کردیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے

Notam

کلیئرنس ملنے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک نوٹم جاری کیا ہے جس کے مطابق ایس او پیز کی تمام تر پابندی کے ساتھ تمام غیرملکی مسافر اور چارٹر پروازوں کو پاکستان کے بین الاقوامی ایئر پورٹس پر آمدورفت کی اجازت ہوگی۔نوٹم کے مطابق پروازوں کو پاکستان میں آپریٹ کرنے کے لیے سلاٹس کے اوقات کار سی اے اے جاری کرے گا تاہم گوادر اور تربت کے لیے پروازوں پر پابندی بدستور برقرار رہے گی۔پروازوں کی مذکورہ اوقات کار میں آمدورفت اتھارٹی کے ایس او پیز کے تحت ہوگی نوٹم کے مطابق کارگو پروازوں سمیت خصوصی اور ڈپلومیٹک پروازوں کی آمدورفت کا سلسلہ خصوصی اجازت کے تحت جاری رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close