کتنے دن گھر سے اور کتنے دفتر میں کام؟ سندھ سرکار نے سرکاری ملازمین کے لیے نئے ایس او پی جاری کر دیئے

کراچی(پی این آئی)کتنے دن گھر سے اور کتنے دفتر میں کام؟ سندھ سرکار نے سرکاری ملازمین کے لیے نئے ایس او پی جاری کر دیئے۔سندھ حکومت نے سرکاری دفاتر کے ملازمین کے لئے نئے ایس او پیز جاری کردیئے۔چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کے جاری کردہ احکامات کے مطابق سرکاری دفاتر میں رش کم

کرنے کے لیے ملازمین کو محدود تعداد میں بلایا جائے گا۔ ملازمین کو 15 روزہ روٹیشن میں بلایا جائے گا۔چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ کے احکامات میں مزید کہا گیا ہے کہ ملازمین 15 دن گھروں سے کام کرینگے جبکہ 15روز دفاترمیں آنا ہوگا۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق دائمی مرض میں مبتلا ملازمین گھروں میں رہ کر فرائض انجام دیں گے۔ افسران کو آئیسولیشن کی چھٹی لینے کے لئے کورونا مثبت کی رپورٹ جمع کرانا ہوگی۔سرکاری دفاتر میں تمام ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔سندھ سیکریٹریٹ آنے والے وزیٹرز کو مرکزی گیٹ پر روکا جائے گا۔ سیکریٹریٹ آنے کی ٹھوس وجوہات پر صرف متعلقہ دفتر تک جانے کی اجازت ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں