چینی اور بھارتی فوجوں کے درمیان جھڑپوں میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، بھارت کے بڑے اخبار ٹائمز آف انڈیا نے خبر دے دی

نئی دہلی(پی این آئی)چینی اور بھارتی فوجوں کے درمیان جھڑپوں میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، بھارت کے بڑے اخبار ٹائمز آف انڈیا نے خبر دے دی۔چینی اور بھارتی افواج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 20 بھارتی فوجیوں ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق خود بھارتی اخبار نے کی

ہے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اور چینی افواج کے درمیان جھڑپیں کئی گھنٹون تک جاری رہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جھڑپوں میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپوں میں 43 چینی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔اس حوالے سے برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے، تاہم اس نے صرف بھارتی فوجیوں پر سرحد کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close