پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار 208، مزید ہلاکتیں 88، مجموعی تعداد 2872 ہوگئی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار 208، مزید ہلاکتیں 88، مجموعی تعداد 2872 ہوگئی،پاکستان میں کورونا سے مزید 88 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2872 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے

تجاوزکرگئی،مصدقہ کیسز1 لاکھ 51 ہزار208 تک پہنچ گئے ۔اب تک پنجاب میں کورونا سے 1081 اور سندھ میں 886 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 707 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 85، اسلام آباد میں 83 ، گلگت بلتستان میں 17 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 13 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔منگل کے روز ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 4331 کیسز اور 88 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 1740 کیسز 50 اموات، سندھ 2287 کیسز 33 اموات، اسلام آباد288 کیسز 5 اموات اور آزاد کشمیر سے 16 کیسز سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close