اسلام آباد اور خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں 5 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد اور خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں 5 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں جن میں پنجاب اور خیبر پختون خوا کے علاقے بھی شامل ہیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد

اور اس سے ملحقہ شہر راول پنڈی میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔خیبر پختون خوا کے بیشتر حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن میں سوات، مانسہرہ، مالاکنڈ، صوابی، نوشہرہ، ٹیکسلا اور مردان شامل ہیں۔ان علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر کھلی جگہوں پر نکل آئے۔لوگوں میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز کا یہ بھی کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

close