چین اور بھارت کی فوجوں میں جھڑپ، لداخ کی وادی گالوان میں ایک کرنل سمیت 3 بھارتی فوجی مارے گئے

لداخ(پی این آئی)چین اور بھارت کی فوجوں میں جھڑپ، لداخ کی وادی گالوان میں ایک کرنل سمیت 3 بھارتی فوجی مارے گئے، انڈیا کے زیر انتظام علاقے لداخ کی وادی گالوان میں انڈیا اور چین کے فوجیوں کے درمیان سرحد پر جھڑپ ہوئی ہے۔چین اور انڈیا کے درمیان سرحد پر کم از کم تین مقامات پر تقریباً ایک ماہ سے کشیدہ

صورت حال تھی۔انڈیا کے سرکاری بیان کے مطابق یہ تصادم وادی گالوان کی سرحد پر فوجیوں کی واپسی کے دوران ہوئی ہے۔ انڈین فوج کا کہنا ہے کہ پیر کو لداخ میں انڈیا چین سرحد پر واقع وادی گالوان میں دونوں ممالک کی فوج کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس میں انڈیا کی جانب سے ایک آرمی افسر اور دو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب چین نے انڈیا پر متنازع سرحد کو پار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔انڈین آرمی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق سرحدی کشیدگی کو حل کرنے کے لیے فی الحال دونوں ممالک کے سینیئر فوجی افسران کے درمیان ملاقات ہو رہی ہے۔اس سے قبل کئی دنوں سے ممالک کے درمیان فوجی سطح پر کئی بار بات ہوئی ہے لیکن کوئی حل نہیں نکلا ہے۔ اس سے قبل انڈیا نے کہا تھا کہ دونوں ممالک نے فوجیوں کی سرحد پر اپنی تعیناتی کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔انڈین آرمی نے منگل کو کہا ہے کہ اس کے فوجی چینی سرحد پر ایک پرتشدد جھڑپ میں مارے گئے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ جھڑپ دونوں اطراف کی جانب سے علاقے میں اضافی فوجیوں کی تعیناتی اور کئی ہفتوں سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد ہوئی ہے۔دوسری جانب چین نے منگل کو انڈیا پر متنازع سرحد کو پار کرنے کا الزام عائد کیا ہےچین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ نے رپورٹرز کو بتایا کہ کہ انڈین افواج نے پیر کو دو مرتبہ سرحد عبور کی اور چینی افواج پر حملہ کیا اور انہیں اشتعال دلایا جس کے بعد دونوں افواج کے درمیاں جھڑپیں ہوئی۔ان کا کہنا ہے کہ بیجنگ نے دہلی سے اس معاملے پر سخت احتجاج کیا ہے، تاہم ترجمان نے جھڑپوں میں کسی ہلاکت کا ذکر نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم انڈیا سے درخواست کرتے ہیں وہ ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرے اور سرحد پر موجود افواج کو روکے۔”سرحد عبور نہ کریں، اشتعال مت دلائیں اور کوئی ایسی یک طرفہ کارروائی نہ کریں جو کہ بارڈر کی صورت حال کو پیچیدہ کرے۔’ے ایف پی کے مطابق دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان 3500 کلومیٹر سرحد ہے جس پر کوئی باقاعدہ حد بندی نہیں ہوئی ہے۔دونوں ممالک کے درمیان اکثر اوقات جھگڑا اور تناؤ معمول کی بات ہے تاہم دہائیوں سے یہاں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تھی۔انڈین آرمی نے کہا ہے کہ دونوں جانب سے ‘فوجی ہلاک اور زخمی’ ہوئے ہیں تاہم بیجنگ کی جانب سے کسی فوجی کے ہلاک یا زخمی ہونے کا ذکر نہیں کیا گیا البتہ واقعے کا ذمہ دار انڈیا کو ٹھہرایا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close