اسلام آباد(پی این آئی):پاکستان میں 5 اعشاریہ 7 شدت زلزلے کے جھٹکے ، راولپنڈی، اسلام آباد، مردان، نوشہرہ، شانگلہ، سوات ،لوئر دیر، تیمر گرہ، ایبٹ آباد، مالا کنڈ ڈ ویژن، بونیر شامل، جڑواں شہروں راول پنڈی، اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے
گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔مردان، نوشہرہ، شانگلہ اور گردونواح میں بھی زلزلے آیا جب کہ مالاکنڈ ڈویژن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔سوات، لوئر دیراور تیمر گرہ اور گردونواح میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا اور ساتھ ہی ایبٹ آباد اور بونیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا اور زلزلے کی زیر زمین گہرائی 112 کلو میٹر تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں