13 سے 16 اگست، پاکستان میں کورونا عروج پر ہوگا، 80 ہزار ہلاکتوں کا خدشہ ہے، ڈاؤ یونیورسٹی کی آن لائن نشست میں ماہرین کی گفتگو

کراچی(پی این آئی)13 سے 16 اگست، پاکستان میں کورونا عروج پر ہوگا، 80 ہزار ہلاکتوں کا خدشہ ہے، ڈاؤ یونیورسٹی کی آن لائن نشست میں ماہرین کی گفتگو۔پاکستان میں 13 سے 16 اگست کے دوران کورونا اپنے عروج پر ہوگا جس سے خدشہ ہے کہ 80 ہزار لوگ زندگی کی بازی ہار جائیں۔ اس بات کا انکشاف ڈاؤ

یونیورسٹی کی آن لائن نشست میں مقریرین کی جانب سے کیا گیا۔ڈاؤ یونیورسٹی کے آن لائن سیشن میں مفتی منیب الرحمان، مفتی تقی عثمانی اور دیگر مقریرین نے شرکت کی۔پروفیسر سعید قریشی کا کہنا تھا کہ ملک کی مجموعی صورتِ حال بہتر ہونے کے بجائے بگڑتی جارہی ہے، پاکستان میں 13 سے 16 اگست کے دوران کورونا اپنے عروج پر ہوگا، عالمی طبی ماہرین نے اس دوران 80 ہزار ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے، ہم اس تباہ کن وبا کے نقصانات کو روک نہیں سکتے کم کرسکتے ہیں۔مفتی منیب کا کہنا تھا کہ وبا کا خطرہ ٹل گیا اس حکومتی اعلان تک مساجد میں ایس او پیز پر عمل کرائیں، وزیرِ اعظم نے بھی اعتراف کیا کہ کورونا کی وبا مساجد سے نہیں پھیلی، چین میں کورونا پھیلنے کے بعد ہمیں اپنی سرحدیں بند کردینا چاہئے تھیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں آپس میں الجھنے کی بجائے وبا سے نمٹیں۔مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ کورونا کوئی سازش نہیں ایک حقیقت ہے، سازشی نظریوں کی وجہ سے عوام میں وبا سے متعلق کنفیوژن پھیلا، جسے ختم ہوجانا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں