صورتحال خطرناک ہو گئی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس، اسلام آباد کراچی، کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی سمیت 20 شہر کورونا ہاٹ اسپاٹ قرار

اسلام آباد(پی این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کیسز بڑھنے اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے سے متعلق 20 شہروں کی نشاندہی کردی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اسلام آباد ،کراچی، لاہور،کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے 20 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کردی،

صوبوں کو بھی آگاہ کردیا گیا۔این سی او سی کے مطابق ملک کے 20 شہروں میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کوروناکا پھیلاؤ روکنے کیلئے ضروری ہے کہ ان شہروں میں پابندیاں لگا دی جائیں۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اسمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کے اعلان کے بعد این سی او سی نے ملک بھرکے ہاٹ اسپاٹس کا جائزہ لیا۔این سی اوسی کی جانب سے کورونا وائرس ٹریسنگ، ٹیسٹنگ، قرنطینہ (ٹی ٹی کیو) حکمت عملی کے تحت 20 شہروں کی نشاندہی کی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جن شہروں میں کورونا کے حفاظتی اقدامات میں مزید سختی کی جائے گی ان میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گجرانوالہ، سوات، حیدرآباد، سکھر اور سیالکوٹ شامل ہیں۔کورونا کے ہاٹ اسپاٹس میں گجرات، گھوٹکی، لاڑکانہ، خیرپور، ڈی جی خان، مالاکنڈ اور مردان بھی شامل ہیں۔اعلامیے کے مطابق ٹی ٹی کیو حکمت عملی بڑھتے کیسز والے علاقوں کی نشاندہی کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں