حکومت کوئی چیز چھپانا نہیں چاہتی، جولائی تک کورونا کے 10 لاکھ متاثرین ہو سکتے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا نے سچ بول دیا

کراچی (ٹی وی رپورٹ)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزانے کہا ہے کہ حکومت اور قوم کو مل کر کورونا کی وبا کو کنٹرول کرنا ہوگا، جولائی تک کورونا کے دس لاکھ کیسز ہوسکتے ہیں، احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو انتظامی طور پر یقینی بنایا جائے گا، کورونا کے ساتھ معیشت چلانے کیلئے

ٹارگٹڈ ہاٹ اسپاٹس پر لاک ڈاؤن کرناہوگاکل سے دو تین گنجان آبادی والے علاقوں کا دو ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ حکومت کوئی چیز چھپانا نہیں چاہتی اسی لئے کورونا کے متوقع اعداد و شمار سے آگاہ کردیا ہے،ہماری تحقیق کے مطابق جولائی تک کورونا کے دس لاکھ کیسز ہوسکتے ہیں، کورونا کے پھیلاؤ روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو انتظامی طور پر یقینی بنایا جائے گا۔احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدآمد ہوگیا تو ان اعداد و شمار میں کافی کمی ہوسکتی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزاکا کہنا تھا کہ آج سے دو تین گنجان آبادی والے علاقوں کا دو ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن کیا جائے گا، ہیلتھ کیئر کی استعداد بڑھانے کیلئے بھرپور تیاری کررہے ہیں۔جون کے آخر تک صوبوں میں ایک ہزار سے زائد بیڈزکا اضافہ کریں گے، جولائی میں بھی اتنے ہی یا اس سے زیادہ بیڈز بڑھائیں گے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ایسا نظام بنارہے ہیں کہ آر ایم ایس کے ذریعہ اسپتالوں میں گنجائش کا علم ہوسکے گا، بڑے اسپتالوں کے چھوٹے اسپتالوں میں بھی مریضوں کو بھیجا جاسکتا ہے۔اگر شہر کے اسپتالوں میں جگہ نہ ہو تو دوسرے شہر بھی مریض کومنتقل کرسکتے ہیں، حکومت وسائل، استعداد اور تجزیے کے مطابق چیزیں پلان کرتی ہے، پوری دنیا کا جائزہ لیں تو کورونا کا عروج پانچویں مہینے تک ہوتا ہے پھر استحکام اور پھر زوال شروع ہوتا ہے، کورونا کے ساتھ معیشت چلانے کیلئے ٹارگٹڈ ہاٹ اسپاٹس پر لاک ڈاؤن کرناہوگا۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close