اسلام آباد(پی این آئی)24 گھنٹے میں 6472 نئے متاثرین، کورونا کے ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کر کے ملک بھر میں 1300 مقامات سیل کر دیئے۔انتظامیہ نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے ہاٹ اسپاٹ کو شناخت کرتے ہوئے 1300 مقامات کو سیل کردیا ہے تاکہ نئے انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
پاکستان میں آج 13 جون کی شام تک ایک لاکھ 32ہزار 405 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جس میں سے 2ہزار 551 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ریڈیو پاکستان کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن ملک بھر میں وائرس کے ہاٹ اسپاٹ میں نافذ کردیا گیا ہے۔۔۔پنجاب میں 844 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔۔۔سندھ میں سب سےزیادہ کیسز کے باوجود صرف 7 علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔۔۔خیبر پختونخوا کے 414 علاقوں میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہےآزاد جموں و کشمیر کے 12 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔۔۔گلگت بلتستان کے بھی پانچ علاقوں میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے۔۔۔دارالحکومت اسلام آباد کے کچھ رہائشی علاقوں کو سیل کردیا گیا ہے تاکہ وائرس کا پھیلاؤ روکا جا سکے اور کورونا کے کیسز 300 تک پہنچنے کے بعد جی-9 کے 2 سب سیکٹر جمعہ کی رات سیل کردیے گئے تھے۔۔۔ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقت نےکہا کہ سیکٹر جی-9/2 اور جی-9/3 کو سیل کرنے کا فیصلہ ضلعی مرکز صحت کے مشورے سے لیا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں