کورونا متاثرین سوا لاکھ سے زائد، 24 گھنٹے میں 6397 نئے متاثرین، 107 جان سے گئے، تعداد 2463 ہو گئی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 933 ہوگئی۔24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 6397 کیسز سامنے آگئے جب کہ 107 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق

مجموعی طور پر اب تک 8 لاکھ 9 ہزار 169 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 6397 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 933 ہوگئی جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 40247 ہے۔پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 47382 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ سندھ میں 46 ہزار 828، خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 787، بلوچستان میں 7 ہزار 673، اسلام آباد میں 6699، آزاد کشمیر میں 534 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 30 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 107 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کا مجموعہ 2 ہزار 463 ہوگیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close