کفایت شعاری، وزیراعظم سیکرٹریٹ کے لئے مختص فنڈز میں 18 کروڑ 37 لاکھ کی بچت کی گئی، رقم وزارت خزانہ کو واپس

اسلام آباد(پی این آئی)کفایت شعاری، وزیراعظم سیکرٹریٹ کے لئے مختص فنڈز میں 18کروڑ 37لاکھ کی بچت کی گئی، رقم وزارت خزانہ کو واپس، وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری مہم پر عمل درآمد کرتے ہوئے وزیراعظم سیکرٹریٹ کے لئے مختص فنڈز میں 18 کروڑ 37 لاکھ کی بچت کروائی، رقم وزارت خزانہ

کو واپس لوٹا دی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری کا ایک اور وعدہ پورا کیا، سابقہ حکومتوں نے سرکاری پیسہ بے دریغ اڑاتے ہوئے شاہانہ انداز زندگی اپنا رکھا تھا۔ عمران خان نے وزیراعظم آفس و ہاؤس کے اخراجات میں 21 فیصد تک ریکارڈ کمی کرتے ہوئے کفایت شعاری کی مثال قائم کردی۔وزیر اعظم سیکرٹریٹ کفایت شعاری میں تمام 34 وفاقی وزارتوں اور 44 ڈویژنوں پر بازی لے گیا، وزیراعظم آفس اور ہاؤس کے لیے مختص فنڈز میں 18 کروڑ 37 لاکھ روپے کی بچت کرتے ہوئے وزارت خزانہ کو واپس کر دیئے گئے۔ سال 2019 کے دوران وزیراعظم آفس و ہاوس کیلئے مختص 86 کروڑ 28 لاکھ روپے میں سے 67 کروڑ 92 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے۔آئندہ مالی سال 2021 کے لیے بھی لگ بھگ 86 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close