یہ لندن سے بھاگے بھاگے آئے، ماسک پہنا، لیپ ٹاپ لے کر بیٹھ گئے کہ میں بتاؤں گا کورونا سے کیسے لڑا جائے، وزیر اعظم کی شہباز شریف پر تنقید

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کورونا وبا کے دوران اپوزیشن کے کردار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن سخت لاک ڈاؤن کا مطالبہ بار بار کر رہی ہے تاکہ معیشت بیٹھ جائے اور ایک بار پھر اپوزیشن پوائنٹ اسکورنگ کرے۔ وزیر اعظم نے اپوزیشن رہنما شہباز شریف کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ

لندن سے بھاگے بھاگے آئے، ماسک پہنا اور لیپ ٹاپ سامنے لے کر بیٹھ گئے کہ میں بتاؤں گا کورونا سے کیسے لڑا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت نے ہر قسم کے دباؤ کو برداشت کیا اور سخت لاک ڈاؤن کے بجائے اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جس سے مزدور طبقے کا بھی زیادہ نقصان نہیں ہوتا اور کورونا کو بھی کنٹرول کیا جاسکے۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کے اچانک اور بغیر منصوبہ بندی کے نافذ کیے گئے سخت لاک ڈاؤن کے مضر اثرات پر عالمی سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اور میری ٹیم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا بہترین فیصلہ کیا جس پر مجھے فخر ہے۔۔

close