آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شہباز شریف اور شیخ رشید کو فون، کورونا سے جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد(پی این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس میں مبتلا شیخ رشید اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو فون کیا اور دونوں کی خیریت دریافت کی۔شیخ رشید نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ آرمی چیف نے ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ آپ اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔شیخ

رشید نے بتایا کہ آرمی چیف نے ان سے کہا کہ اگر ضرورت محسوس ہو تو وہ آرمی کی کسی بھی صحت کی سہولت سےعلاج کراسکتےہیں۔علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بھی ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے شہباز شریف کی جلد صحت یابی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close