پیر تا جمعرات 9 سے 4 بجے، خیبر پختونخوا میں تمام سرکاری دفاتر کھولنے کا فیصلہ، 50 سال سے زائد عمر ملازمین گھر سے کام کریں

پشاور(پی این آئی):پیر تا جمعرات 9 سے 4 بجے، خیبر پختونخوا میں تمام سرکاری دفاتر کھولنے کا فیصلہ، 50 سال سے زائد عمر ملازمین گھر سے کام کریں، خیبر پختونخوا حکومت نے تمام سرکاری دفاتر کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری دفتر پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے جن کے اوقات کار

صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 50 سال سے زیادہ عمر کے ملازمین دفاتر نہیں آئیں گے اور وہ گھر سے کام کریں گے جب کہ بخار، کھانسی اور فلو میں مبتلا ملازمین بھی گھروں سے کام کرنے کے پابند ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق خواتین ملازمین جو بچوں کو دفاتر ساتھ لاتی ہیں، وہ بھی گھروں سے کام کریں گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ کار (ایس او پیز) کے مطابق وزیٹرز کا داخلہ محدود کردیا گیا ہے اورتمام ملازمین احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے پابند ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں