کورونا بے قابو ہو گیا، متاثرین ایک لاکھ 5 ہزار سے زائد، سیاسی قیادت بھی شکار ہو گئی

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا بے قابو ہو گیا، متاثرین ایک لاکھ 5 ہزار سے زائد، سیاسی قیادت بھی شکار ہو گئی، پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے، کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار 909 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی اموات 2112 تک پہنچ گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی

شاہ نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 ہزار 513 ٹیسٹ ہوئے جو اب تک کے ریکارڈ ٹیسٹ ہیں، جس میں سے 1447 کے نتائج مثبت آئے، اس طرح مجموعی کیسز کی تعداد 39 ہزار 555 ہوگئی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اب تک صوبے میں 2 لاکھ 39 ہزار 522 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھںٹوں میں صوبے میں مزید 29 افراد کا انتقال ہوا جس سے مجموعی اموات کی تعداد 679 ہوگئی۔صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 1813 نئے مریض اور 32 اموات کا اضافہ ہوا۔ کیسز کی مجموعی تعداد 38 ہزار 903 ہوگئی۔اس کے علاوہ مزید 32 اموات کا اضافہ ہوا اور یہ تعداد 683 سے بڑھ کر 715 تک پہنچ گئی۔ اسلام آباد میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وہاں 350 نئے کیسز اور 3 اموات رپورٹ کی گئیں۔ جس کے بعد وہاں مجموعی کیسز کی تعداد 4ہزار 979 سے بڑھ کر 5 ہزار 329 ہوگئی۔اسی طرح اموات کی تعداد بھی 49 سے بڑھ کر 52 تک پہنچ گئی ہے۔ خیبر کی کے میں 12 جبکہ بلوچستان میں مزید 4 جاں بحق، گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 5 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا۔ کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 927 سے بڑھ کر 932 ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں 35 نئے کیسز سامنے آگئے۔ نئے کیسز کے بعد وہاں اب تک کی مجموعی تعداد 361 سے بڑھ کر 396 ہوگئی۔تاہم اس تمام صورتحال کے باوجود ملک میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 890 افراد نے وائرس کو شکست دے دی۔جس کے بعد ملک میں اب تک اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 33 ہزار 465 سے بڑھ کر 34 ہزار 355 ہوگئی۔ پاکستان میں کرونا نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے سابق وزیر سردار درمحمد ناصر سمیت 80 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ‘ ایم این اے سید فیض الحسن‘ ڈاکٹر طارق فضل‘مریم اورنگزیب اور انکی والدہ‘ سابق ایم این اے خوندادہ چٹان کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں دونوں نے خود کو اپنے گھروں میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4441 نئے کیسزاور 80 اموات رپورٹ ہوئی ہیں‘5253 متاثرہ افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 1382کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔میوہسپتال میں کرونا کے مزید6 مریض انتقال کرگئے ،میوہسپتال میں کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد155 ہو گئی۔پیر کو میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی وبا کرونا وائرس کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں وارجاری ہیں ،سی ای او میوہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے کہاکہ میوہسپتال میں کرونا کے مزید 6 مریض جان کی بازی ہار گئے،میوہسپتال میں کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد155 ہو گئی،انہوں نے کہاکہ جاں بحق افراد کی عمریں 45 سے 70 سال کے درمیان تھیں۔ تحریک انصاف کے گجرات سے رکن قومی اسمبلی سید فیض الحسن کرونا کا شکار ہو گئے سید فیض الحسن نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا سید فیض الحسن نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی تھی ۔ لیگی رہنما ڈاکٹر طارق مغل چودھری کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے خود کو آئسولیٹ کر لیا۔ سابق صوبائی وزیر سردار محمد ناصر کرونا کے باعث انتقال کر گئے سردار محمد ناصر کے خاندانی ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر علالت کے بعد کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے لیکن جانبر نہ ہو سکے۔ لاہور تعلیمی بورڈ کو پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے بغیر ہی کھول دیا گیا پبلک ڈیلنگ کے باعث تعلیمی بورڈ کھلنے سے کرونا وائرس مزید پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے دو ملازمین کو علامات ظاہر ہونے پر کرونا ٹیسٹ کروانے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔ کرونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے باعث وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیجوہو نے سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی سے درخواست کی ہے کہ 55 سال سے زائد عمر کی اراکین کو اجلاس میں شرکت کرنے کی اجازت نہ دی جائے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیجوہو کی جانب سے آغا سراج درانی کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ اس ہفتے کرونا کیسز کی تعداد بڑھی کل 1744 گیس ریکارڈ ہوئے ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی میں کورونا کیسز کی تعداد 35 سے زائد ہوگئی، فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر سمیت تمام دفاتر بند کر دیئے گئے۔فوڈ اتھارٹی کے تمام عملہ کو دو روز کیلئے چھٹی دے دی گئی۔ ہیڈکوارٹر، لیب، ٹریننگ سکول، آپریشن، ویجیلنس، ریسورس اینڈ لائسنسنگ، وزیئر ہاوسز سمیت تمام بلڈنگز بند کر دی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ہیڈکوارٹر اور تمام دفاتر کو ڈس انفیکٹ کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔فوڈ اتھارٹی کی تمام گاڑیوں کو بھی ڈس انفیکٹ کیا جانے لگا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کہا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کے دفتر کو دو روز میں ڈس انفیکٹ کیا جائے گا، پیر اور منگل سٹاف کو گھروں میں رہنے کی ہدایات کیں ہیں۔ شہر میں کورونا کے ایک ہزار 45 نئے کیسز سامنے آ گئے، نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد شہر میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 19 ہزار 206 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں ایک ہزار 813 نئے کیسز پنجاب میں مریضوں کی کل تعداد 38 ہزار 903 تک پہنچ گئی ہے۔ صفدر آباد میں کرونا کا پہلا مریض مشتاق احمد رحمانی جاں بحق، ایس او پیز کے تحت دفن کر دیا گیا۔ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت رواں ماہ میں ایک ہزار آئی سی یو بیڈز یقینی بنائے گی۔ صوبوں کیساتھ ملکر صحت کے نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط ہے۔ ایک ہفتے میں 250 وینٹی لٹرز صوبوں کو فراہم کئے گئے۔ کرونا کی وجہ سے ہسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ صحت کے نظام میں بہتری سے متعلق صوبوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک سات لاکھ پانچ ہزار 833 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 650نئے ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک 34 ہزار 355 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو گئی مریم اورنگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور(پنجاب) اعجاز عالم آگیسٹن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔اس حوالے سے صوبائی وزیر اعجاز عالم آگیسٹن کا کہنا تھا کہ کوروناٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ایف بی آ رکے 5 ملازمین کرونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے، ملازمین کا تعلق اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ اور فیصل آباد سے تھا۔ڈویژن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان 4افراد جابحق جبکہ مجموعی طور پر 75افراد میں کرونا کی تشخیص گوجرانوالہ میں 27گجرات میں 11منڈی بہاوالدین 8جبکہ سیالکوٹ میں 29افراد کرونا سے متاثر۔کورونا وبا نے لاہور کے ایس ایچ اوز کو اپنا ٹارگٹ بنا لیا۔شہر میں تعینات 6 ایس ایچ اوز کا کورونا رزیلٹ پازیٹیو آگیا زرائع کے مطابق ایس ایچ او لاری اڈہ شیخ عدنان سلطان ، ایس ایچ او غازی آباد اسد عباس،ایس ایچ اور باغبانپورہ محمد رضا اور ایس ایچ او ڈیفنس بی محمد اسد۔ ایس ایچ او مناواں نیئر نثار اور ایس ایچ او سرور روڈ شعیب خان کورونا کا شکار ہو کر تمام ایس ایچ اوز سیلف آئسولیشن میں اپنے گھروں میں قرنطینہ ہوگئے۔ شہید ہونیوالے سب انسپکٹر عابد مختار کو لاہور پولیس کا سلام‘ سب انسپکٹر عابد مختار کی کرونا رپورٹ مثبت آگئی‘ عابد مختار دوروز قبل کرونا وائرس کے باعث شہید ہو گئے تھے سوگوار ان می بیوی اور دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل‘ گرین ٹائون کے رہائشی تھے کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا۔ اس حوالے سے سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ کرونا سے شہید اہلکاروں کے واجبات کی فوری ادائیگی کیلئے آئی جی پنجاب سے سفارش کر دی گئی‘ لاہور پولیس میں کرونا سے متاثر اہلکاروں و افسران کی تعداد 144ہے‘ جبکہ کرونا وائرس سے 94اہلکاروں و افسران نے صحتیاب ہو کر دوبارہ ڈیوٹیاں سنبھال لیں‘ ڈولفن سکواڈ سٹی ہیڈ کوارٹرز میں تعینات اے ایس آئی عبدالحمید جو چند سے علیل تھا گزشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملے پولیس کے مطابق شہید اے ایس آئی عبدالحمید ڈولفن سکواڈ سٹی ڈویژن میں ایم ٹی او تعینات تھا۔ جبکہ عبد الحمید کے کرونا ٹیسٹ بھی کروائے گئے جس کی رپوٹ آنا ابھی باقی ہے۔ یو این ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) پاکستان نے کوویڈ 19 وبائی امراض کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق لوگوں کو سماجی فاصلہ اختیار کرنا چاہئے۔یو این ڈی پی نے بزرگ افراد کے تحفظ کے لئے مخصوص گائیڈ لائینز. اور اس مشکل وقت میں ان کی مدد کے بارے میں ایڈوائس تیار کی ہیں۔یہ گائیڈ لائنز ہاتھ دھونے ، غیرضروری طور پر باہر جانے سے گریز ، 6 میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنے ، عام دواؤں کی کافی مقدار رکھنے اور طبی مسائل جیسے سانس ، بخار ، کھانسی اور فلو کی صورت میں ہیلپ لائن پر رابطہ رکھنے سے متعلق ہیں۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے رکن قومی اسمبلی و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون کیا اور خیریت دریافت کی ۔

close