احتیاط نہ کی تو بڑا مشکل وقت آنے والا ہے، ملک کو نقصان ہو گا، جولائی یا اگست میں کورونا کیسز عروج پر ہوں گے، وزیر اعظم عمران خان کی گفتگو

اسلام آباد(پی این آئی)احتیاط نہ کی تو بڑا مشکل وقت آنے والا ہے، ملک کو نقصان ہو گا، جولائی یا اگست میں کورونا کیسز عروج پر ہوں گے، وزیر اعظم عمران خان کی گفتگو۔وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ جولائی یا اگست میں ملک میں کورونا کیسزعروج پرہوں گے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا

وائرس کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا جس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر عوام احتیاط کرلیں تو پاکستان اس تباہی سے نہیں گزرے گا جو دیگر امیر ممالک پر آئی ہے، ہم نے احتیاط نہ کی تو بڑا مشکل وقت آنے والا ہے اور ملک کو نقصان ہوگا، لاک ڈاؤن سے کورونا ختم نہیں ہوتا بلکہ وبا پھیلنے کی رفتار کم ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close