بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر در محمد ناصر کورونا سے کراچی میں انتقال کر گئے

بلوچستان (پی این آئی)بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر در محمد ناصر کورونا سے کراچی میں انتقال کر گئے،بلوچستان عوامی پارٹی کےصوبائی نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر سردار درمحمد ناصر کوروناوائرس کے باعث کراچی میں انتقال کرگئے۔فیملی ذرائع کے مطابق سرداردرمحمد ناصر کچھ عرصہ

سے علیل تھے،انہیں علالت کےبعد کراچی کےنجی اسپتال میں داخل کیاتھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور آج انتقال کر گئے۔سردار در محمد ناصر کی میت تدفین کے لیے کراچی سے بلوچستان میں ان کے آبائی علاقے دکی لائی جائے گی۔سردار در محمد ناصر کےانتقال پر وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان اور سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہناتھا کہ مرحوم سردار در محمد ناصر سینئر اور بااصول سیاستدان اور نفیس انسان تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close